Tajweed Course B1
بسم الله الرحمن الرحيم
تجوید کلاس۔۔۔۔02
السلام علیکم !
امید ہے سب قارئین بخیر و عافیت ہوں گے تجوید فری کورس کی آج دوسری کلاس ہے۔ یقیناً پہلی کلاس کا سبق یاد ہوگا اور سرگرمی بھی کی ہو گی۔
اج کی کلاس کا موضوع ہے :
*تجوید کی اہمیت و ضرورت*
۔ علم تجوید کی اہمیت اور ضرورت اس بات سے اجاگر ہوتی ہے کہ اس علم کے ذریعے قران کریم کے الفاظ و تراکیب کو درست طریقے سے پڑھنے اور ادا کرنے کے قواعد و ضوابط سکھائے جاتے ہیں یاد رہے کہ قران کریم کو احکام تجوید کے مطابق پڑھنا اور دوران تلاوت حرکات و سکنات کی رعایت رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
کیونکہ بعض اوقات ایک حرکت کی تبدیلی کی وجہ سے لفظ کا معنی تبدیل ہو جاتا ہے اور کفر کی حد تک لے جاتا ہے لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ تلاوت قران درست طریقے سے کریں یعنی تجوید کا کے قواعد کا کما
حق خیال رکھیں جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے.
اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يَتۡلُوۡنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ ۞
ترجمہ:
جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جیسی چاہئے اس کی تلاوت کرتے ہیں
۔سورۃ البقرة
آیت نمبر 121
اللہ تعالی نے قران پاک کو ترتیل کے ساتھ نازل فرمایا ہے اور ترتیل کے ساتھ ہی پڑھنے کا حکم فرمایا ہے ارشاد باری تعالی ہے :
وَرَتَّلنٰه تَرتِیلا
ترجمہ: اور ہم نے اسے ترتیل کے ساتھ نازل کیا۔سورہ
(الفرقان آیت 32)
قران کریم کو خوش الحانی سے پڑھنا اللہ رب العزت کی خوشنودی کا ذریعہ ہے جیسا کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
بے شک اللہ تعالی پسند فرماتا ہے کہ قران کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جیسے وہ نازل کیا گیا ہے( صحیح ابن حزیمہ )
اور اسی طرح قران پاک کو خلاف تجوید پڑھنے والوں کے لیے سخت وعید ائی ہیں حضرت نے امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب احیاء العلوم میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کا قول نقل فرماتے ہیں کہ بہت سے قران پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قران پاک ان پر لعنت کرتا ہے.
لہذا آج سے خود سے وعدہ کریں اور پختہ عزم کریں کہ قران کریم کو تجوید کے ساتھ پڑھنا ہے ان شاءاللہ
آج کی سرگرمی:
اپنے موبائل یا نوٹ بک پر لکھیں کہ میں نے معزز فرشتوں کا ساتھ پانے کے لیے تجوید سیکھنی ہے ان شاءاللہ
اسے موبائل کے وال پیپر پر لگالیں یا پھر نوٹ لکھ کہیں چسپاں کر دیں۔
خوش رہیں۔
یاد رکھیں کہ یہ کورس مکمل طور پر فیس بک اور واٹس ایپ چینل پر بالکل مفت ہے۔
Sadat Online Islamic Institute

No comments:
Post a Comment