Tajweed course B1

 



کلاس نمبر 1: تجوید کیا ہے؟


 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم *


 *"شخص قرآن کے پڑھنے میں ماہر ہو، وہ معزز اور نیک سفراء (فرشتوں) کے ساتھ ہو گا)*~

السلام علیکم!

آج ہم اپنے فری تحریری تجوید کورس کی پہلی کلاس شروع کر رہے ہیں۔ 

اس کورس میں ہم روزانہ مختصر، آسان اور سمجھنے میں مزے دار اسباق شیئر کریں گے، تاکہ ہر کوئی گھر بیٹھے تجوید سیکھ سکے۔

 آج کا موضوع: *تجوید کیا ہے؟*

تجوید کا لغوی معنیٰ:
تجوید کا لغوی معنی ہے بنانا سنوارنا اور عمدہ کرنا

اس کو ایک مثال سے سمجھیے جیسے ہم کپڑے کا تھان لیتے ہیں پھر ہم اس کی کٹائی اور سلائی کرواتے ہیں پھر اسے مزید عمدہ اور نفیس بنانے کے لیے ہم اس پر طرح طرح کی ڈیزائننگ کرتے ہیں اور پھر اسے ایک ماسٹر پیس بنا دیتے ہیں جو کپڑے کا تھان تھا وہ بھی کپڑا ہی تھا اور جو ماسٹر پیس ہم نے بنا لیا محنت کے ساتھ وہ بھی تو کپڑا ہی ہے لیکن دونوں میں انتہائی فرق ہے ایسے ہی ہم نے قران پاک کو بھی نہایت عمدہ کر کے اچھے انداز میں پڑھنا ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

ورتل القرآن ترتیلا (القرآن)
ترجمہ: قرآن پاک کو ترتیل سے پڑھو۔
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کرتے ہوئے فرمایا ترتیل سے مراد حروف کو ان کے مخارج اور ان کی تمام صفات کے ساتھ ادا کرنا ہے۔

تجوید کی اصطلاحی تعریف:

قرآن کے ہر حرف کو صحیح مخرج اور صحیح صفات کے ساتھ ادا کرنا، جیسے نبی ﷺ پڑھتے تھے۔

یعنی:

حروف کی آواز کو بگاڑنا نہیں

ہر لفظ کو اس کے اصل مقام سے ادا کرنا

رکنے اور چلنے کے اصول پر عمل کرنا

 آج کی مشق:

اپنے موبائل یا نوٹ بک میں یہ جملہ لکھ لیں:
"قرآن صحیح پڑھنا بھی عبادت ہے"
اور عزم کریں کہ ہم تجوید سیکھ کر اپنی تلاوت کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔

 یاد رکھیں: یہ کورس مکمل طور پر فیس بک پر اور بالکل مفت ہے۔

No comments:

Post a Comment